ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے زیادہ کمانے کا راستہ روک دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کوئی غیر ملکی آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی نہیں بن سکےگا۔
آئی پی ایل کے لیے نیلامی میں چنے جانے کے بعد دستبردار ہونے والے غیرملکی کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی ہو گی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو دستبردار ہونے کے لیے پہلے مضبوط وجہ بتانا ہو گی، کھلاڑی صرف انجری اور طبی وجوہات کی بنیاد پر دستبردار ہو سکیں گے، تصدیق کھلاڑی کا ہوم بورڈ کرے گا۔
اسی طرح میگا آکشن کے لیے خود کو رجسٹر نہ کرانے والے منی آکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے گزشتہ سیزن میں ریکارڈ معاوضے لیے تھے، مچل سٹارک کی 24.75 کروڑ انڈین اور پیٹ کمنز کی 20.50 کروڑ انڈین میں منی آکشن میں نیلامی ہوئی تھی۔
اب غیر ملکی کھلاڑی منی آکشن کے لیے رجسٹر نہیں ہو سکے گا، منی آکشن کے لیے زیادہ سے زیادہ فیس بھی طے کر دی گئی ہے۔
بڑے آکشن میں 18 کروڑ انڈین جبکہ منی آکشن میں فیس 16 کروڑ انڈین ہو گی، اگر اس سے زیادہ فیس آکشن میں جاتی ہے تو اضافی رقم بھارتی بورڈ کو دی جائے گی جو پلیئرز ویلفیئر کے لیے استعمال ہو گی۔