لاہور: (دنیا نیوز) دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کیلئے قومی سکواڈ سے شاداب خان، افتخار احمد اور سعود شکیل کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا اور مبابوے کے ٹور کیلئے ٹیم کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان ہے، آسٹریلیا کے دورے میں سینئر کھلاڑیوں کی شمولیت جبکہ دورہ زمبابوے میں آرام دیا جا سکتا ہے۔
وائٹ بال سکواڈ میں متعدد نئے چہروں کو موقع دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سکواڈز میں عمیر بن یوسف، عرفان خان نیازی، کامران غلام، حسیب اللہ، سفیان مقیم، محمد حسنین کی شمولیت ہو سکتی ہے جبکہ سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا میں شامل ہوں گے جبکہ فخرزمان کی سلیکشن میں فٹنس مسائل آڑے آ رہے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے اور وہ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔