ایمر جنگ ٹیمز ایشیاکپ: بھارت نے یو اے ای کو شکست دیدی

Published On 22 October,2024 10:15 am

عمان: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت اے نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

عمان میں کھیلے گئے ایونٹ کے 8 ویں میچ میں بھارت اے نے یو اے ای کا دیا ہوا 108 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 11 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

بھارت اے کے ابھیشیک شرما 58 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ تلک ورما 21، آیوش بدونی 12 اور پرابھسمران سنگھ نے 8 رنز بنائے۔

یو اے ای کے امید شفیع رحمان، محمد فاروق اور وشنوسوکو مران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 107 رنز ہی بنا سکی تھی۔