پی سی بی کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کی نئی تاریخیں فائنل

Published On 22 October,2024 06:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کی نئی تاریخیں فائنل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق قائداعظم ٹرافی کا آغاز آئندہ چند روز میں ہوگا، قائدا اعظم ٹرافی لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، میرپور سمیت 9 شہروں میں کھیلی جائے گی۔

قائداعظم ٹرافی میں ڈیوک بال استعمال ہوگی، گزشتہ کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکا بورا بال استعمال کی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق پریذیڈنٹ کپ کے میچز اپنے شیڈول کے مطابق جنوری میں ہوں گے، ابتدائی طور پر قائداعظم ٹرافی کے میچز کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا۔