لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے لیے مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر جبکہ اظہر محمود بطور اسسٹنٹ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں گے، ٹم نیلسن صرف دورہ آسٹریلیا میں ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے۔
اسی طرح محمد مسرور فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو ، ڈرکس سائمن سٹرینتھ اینڈ کنڈیشن کوچ کی ذمہ داری انجام دیں گے۔
طلحہ بٹ اینالسٹ، ارتضیٰ کومیل سکیورٹی منیجر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ نعیم احمد میڈیا منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، سلیکٹر اسد شفیق تینوں دوروں میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔