لاہور: (دنیا نیوز) بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کو ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کیلئے دباؤ بڑھانے لگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت کا پاکستان کو ایک بار پھر اکیلا کرنے کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ آئی سی سی پاکستان سمیت دیگر ممبر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل کے لئے راضی کرے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کے دیگر بورڈز سے بھی رابطے جاری ہیں، آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے جلد شیڈول کا اعلان کرنا ہے، بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز کو بھی ہائبرڈ ماڈل کیلئے مائل کرنا شروع کر دیا، آئی سی سی کے پاس چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے ووٹنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔