آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت مکمل

آئی سی سی  کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت مکمل

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، گریک بارکلے کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے۔

 جے شاہ نے آئی سی سی  سربراہ کی حیثیت سے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یادر ہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔