دورہ جنوبی افریقہ: شاہینوں کے ڈربن میں ڈیرے، بھر پور پریکٹس

Published On 08 December,2024 09:21 am

ڈربن: (دنیا نیوز) دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پاکستانی شاہینوں نے ڈربن میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔

قومی کرکٹرز نے ڈربن میں پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 10 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔