جنوبی افریقہ سے ٹی 20 سیریز، پاکستانی سکواڈ ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گیا

Published On 11 December,2024 07:06 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) پاکستان ، جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کے دوسرے مقابلے کے لیے قومی سکواڈ ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گیا۔

ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ جوہانسبرگ میں ہو گا، قومی سکواڈ جمعرات کو پریکٹس کرے گا۔

پریکٹس سپر سپورٹس پارک میں مقامی وقت کے مطابق دو بج کر تیس منٹ پر شروع ہو گی۔