کراچی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی زیرنگرانی پچز بنانے کا عمل جاری ہے۔
کراچی کے 2 روزہ دورے پر آنے والے غیرملکی چیف کیوریٹر نے گزشتہ روز مقامی کیوریٹرز کی مدد سے سکوائر کے جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی طرح پچز کوخشک کرنے کیلئے دیوہیکل پنکھے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنزٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ کے لیے سپن پچ تیار کی جا رہی ہے۔