لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے لیے بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمٰن نے بھی رجسٹریشن کروا لی۔
اس سے قبل انگلینڈ کے اوپنگ بیٹر جیسن روئے بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں، وہ اس سے قبل بھی پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ وِلی بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو گوادر میں ہو گی۔