ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا: عاقب جاوید

Published On 03 January,2025 09:20 am

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان، ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود اور عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سال 2024 سے متعلق گفتگو کی۔

اس سلسلے میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم اور مینجمنٹ میں ایک دم سے تبدیلی کا مقصد تھا کہ ٹیم جیت کی طرف جاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ جس طرح کرکٹ ہو رہی ہے اس کے لیے ہمیں اپنا پلیئر پول بڑھانا پڑے گا، ایک کھلاڑی کو مسلسل بارہ ماہ نہیں کھلا سکتے، ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔

عبوری ہیڈکوچ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہماری ہوم کنڈیشنز میں ہو رہی ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔