لاہور: (دنیا نیوز) ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس تاخیر کا شکار ہو گئے، ڈومیسٹک کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریزمیں ناموں کا اعلان رواں ماہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کو تاحال کنٹریکٹ نہیں دیا، پی سی بی نے اگست میں 150 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ، چیمئنز ون ڈے کپ اور قائد اعظم ٹرافی بھی اختتام کو پہنچ گئی، پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی کیٹیگریز کا بھی اعلان کر دیا تھا۔
کیٹیگری 1 کے کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ روپے ملیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر کھلاڑی بھی پریشان ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کو تقریباً فائنل کر لیا گیا ہے، بی چیمپئنز کپ کھیلنے والے 150 پلیئرز کو کنٹریکٹ دیا جائےگا۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس کا اعلان رواں ماہ کر دیا جائے گا، ڈومیسٹک سیزن میں مصروفیت کی وجہ سے کنٹریکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔