کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا کراچی میں تربیتی کیمپ جاری رہا۔
ویمنز انڈر 19 بلیوز اور گرینز کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا، گرینز ٹیم نے سپر اوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد بلیوز کو 4 رنز سے شکست دی، دونوں ٹیموں نے مقررہ اوورز میں 134 رنز بنائے۔
سپر اوور میں گرینز نے 12 رنز بنائے، ٹیم بلیوز صرف 8 رنز ہی بنا سکی، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جنوری کو ملائیشیا روانہ ہو گی۔