احمدپور سیال: (دنیا نیوز) احمد پور سیال میں گھر کی دیوار گرنے سے ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔
واقعہ احمد پور سیال موضع کلاچی چکنمبر 7/3 ایل میں پیش آیا، مکان کی دیوار گرنے سے جاوید بھٹی نامی شخص کی زوجہ جس کی عمر 28 سال اور بیٹی کی عمر 14 سال تھی دیوار کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقامی لوگوں کی مدد سے ماں بیٹی کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ماں بیٹی کو لاشوں کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔