فاسٹ باؤلر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کرگئی

Published On 21 January,2025 09:59 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے ایک بیان میں قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے ہسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے، فاسٹ باؤلر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔