کراچی: (دنیا نیوز) جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم کراچی ارشد خان نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے 2 انکلوژرز کے اوپر ڈیجیٹل سکرینز نصب کی جائیں گی۔
نیشنل سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن پر جنرل منیجر ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا، عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے۔
جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم نے کہا ہے کہ جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چیئرز لگائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ ماہ دبئی روانگی سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی بھی حالت بدلنے لگی ہے، نئی بلڈنگ کا کام آخری مرحلے میں ہے۔
ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر جواد قاضی نے کہا ہے کہ جدید طرز کی عمارت کے فلورز کی فنشنگ جاری ہے، پولز پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں، یہ لائٹس لگانے کا 91 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔