لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔
ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک اور جیمی سمتھ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری، سری لنکا کے کامنڈو مینڈس بھی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں سال 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔