ملتان: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ ملتان میں اضافی بیٹر کو کھلا نا چاہتی ہے، امام الحق ٹیم میں شامل ہوئے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو ڈراپ کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہفتے سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا، ملتان ہی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔