ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے، محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کاشف علی کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔