کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔
نئی تعمیر ہونے والی فار اینڈ بلڈنگ میں پلیئرز ایریا کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ ٹاپ فلور پر پارٹیشن اور دیگر فلور پر صفائی کا کام جاری ہے۔
پی سی بی نے نیشنل سٹیڈیم کے 2 انکلوژرز شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
فروری میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جمعرات کو ایک بار پھر میڈیا کو سٹیڈیم کا دورہ کرایا گیا۔
اس موقع پر نیشنل سٹیڈیم کے جنرل مینجر ارشد خان نے بتایا کہ سٹیڈیم کے 2 انکلوژرز کو یونس خان اور شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔