چیمپئنز ٹرافی: بی سی سی آئی کا ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پر اعتراض

Published On 22 January,2025 02:33 am

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت کا کھیل سے کھلواڑ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔

بی سی سی آئی نے ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پر اعتراض کر دیا، قوانین کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے بھارتی ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام نہ لگوانا آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، تمام ٹیمیں آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو لگانے کی پابند ہیں۔