آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا

Published On 22 January,2025 06:36 pm

دبئی: (دنیا نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سپنر شاداب خان جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی شامل ہیں۔

ویڈیو میں کھلاڑی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران سخت مقابلے کی بات کرتے ہوئے، چیمپئنز ٹرافی تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، آئی سی سی کا نیا پرومو چیمپئنز ٹرافی کی پروموشن کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔