پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

Published On 04 February,2025 09:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا، یہ ایونٹ اس لیے یادگار ہے کہ یہ اپنے دس سال مکمل کررہاہے۔

چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیر معمولی سفر کو جرأت مندانہ خراج تحسین ہے، لوگو کا ایک نمایاں عنصر چھ بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

سلمان نصیر نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔