مظفر آباد: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ میلے کا اہتمام کیا گیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کشمیریوں کے ساتھ ہیں ان کی حمایت جاری رکھیں گے، آئندہ سال مظفر آباد میں کرکٹ لیگ کرائیں گے، پاکستان نے مشکل حالات میں بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلی۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کا جو رسپانس ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ملا، وہاں کی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔