سہ فریقی سیریز کیلئے ٹکٹوں کا حصول، کوریئر سینٹرز میدان جنگ میں تبدیل

Published On 05 February,2025 12:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے کوریئر سینٹرز میدان جنگ میں تبدیل ہو گئے۔

کراچی اور لاہور میں ٹی سی ایس کے متعدد مراکز پر توڑ پھوڑ کی گئی، یہ مراکز پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے قائم کیے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی سی ایس کے یہ مراکز شائقین کی سہولت کے لیے قائم کیے تھے جنہیں توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شیشے توڑ دیئے گئے اور عملے کو بھی زدوکوب کیا گیا تاہم حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرنا پڑا، ان واقعات کے بعد ان سینٹرز پر کام روک دیا گیا اور ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔