لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فیزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی شائقین کی بڑی تعداد نے نجی کوریئر سینٹر کا رخ کر لیا، شائقین پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کی مقرر کردہ آؤٹ لیٹس سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔
پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا جبکہ لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔