محسن نقوی کا اسلام آباد میں نیا سٹیڈیم بنانے کا اعلان

Published On 07 February,2025 05:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے پر فضا مقام پر نیا سٹیڈیم بنے گا جبکہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی اَپ گریڈیشن ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں فائیو اسٹار ہوٹل ایک سال میں بنانے کا منصوبہ بھی ہے، شائقین کے ویزے پر یو اے ای حکومت سے بات ہوگئی ہے جس کے پاس ٹکٹ ہوگا اسے ویزا ضرور ملے گا، چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے۔

قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مشاورت بھی کی، انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کی اسکواڈ کو ریویو کررہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کواختیار ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں۔