دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچز کے اضافی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے۔
26 ہزار سے زائد شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر کشمکش جاری ہے، آئی سی سی نے فینز کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی کے میچوں کے لیے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا ہے ۔
آن لائن خریداری میں 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے لیکن پاک بھارت ٹاکرے کے اضافی ٹکٹس بھی فوراً فروخت ہوگئے، بنگلادیش، بھارت اور نیوزی لینڈ بھارت میچ کےلیے فی الحال ٹکٹس آن لائن موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اپنا پہلا میچ بنگلا دیش سے 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گا جبکہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔