آئی سی سی کا ہر 4 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کروانے کا فیصلہ

Published On 15 February,2025 09:54 am

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہر 4 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہو گی جس میں دنیا کی 8 بہترین ون ڈے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں متعارف کروائی جائے گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔