سابق کپتان سرفراز احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفیر مقرر

Published On 12 February,2025 11:55 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمدکو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سفیر مقرر کیے گئے ہیں جن میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے شیکر دھون اور ٹم ساؤتھی کو بھی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقررکیا ہے، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ایونٹ کے سفیر مقرر کیےگئے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفیر ایونٹ کے دوران میچز پر اپنی رائے دیں گے۔

اس حوالے سے سرفراز احمدکا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی تھی، چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن ہمیشہ میرے دل کے قریب رہےگا۔

سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ کرکٹ کیلنڈر میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی اور اتنے اسپیشل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی ہے، اس فارمیٹ کا مطلب ہےکہ اس میں ہر میچ اہم ہے، بطور سفیر اپنا کردار ادا کرنےکے لیے بیتاب ہوں۔