چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ

Published On 12 February,2025 09:14 am

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں بھی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر فینز کیلئے سرپرائز تیار کر لیا، چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کی ایک تقریب کا انعقاد 16 فروری کو لاہور میں بھی کرے گا۔