کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے نیشنل سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے آنے والے شائقین نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنہ گراؤنڈ پہنچیں گے۔
ٹریفک پلان کے مطابق ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن سکوائر جا سکےگی، پی پی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جا سکےگی۔
پلان کے مطابق کارساز سے سٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، سٹیڈیم سگنل تا حسن سکوائر سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہو گی جبکہ گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔