سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کو ریویو کررہی ہے: چیئرمین پی سی بی

Published On 07 February,2025 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے۔

لاہور میں غیر رسمی گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ ری ویو کر رہے ہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔