پاک بھارت ٹاکرا: چیئرمین پی سی بی کا شائقین کیساتھ میچ دیکھنے کا فیصلہ

Published On 17 February,2025 01:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی نے شائقین کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میچز کیلئے محسن نقوی کو وی وی آئی پی باکس ملا، چیئرمین پی سی بی نے متعلقہ حکام سے باکس فروخت کرنے کا کہہ دیا، باکس کی 30 نشستیں، مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی ڈیڑھ گھنٹے میں بک گئے۔