دبئی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر امام الحق نے دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔
امام الحق کو چیمپئنزٹرافی کیلئےفخر زمان کے متبادل قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا، امام الحق کل پاکستان ٹیم کے دبئی میں ہونیوالےٹریننگ سیشن کاحصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دوسرا میچ بھارت کے خلاف 23 فروری کو دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔