آسٹریلوی ٹیم نے پہلے میچ میں بتا دیا انہیں ہلکا نہیں لیا جا سکتا: ٹیمبا باووما

Published On 24 February,2025 02:59 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے میچ میں بتا دیا انہیں ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ آسٹریلیاہمیشہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں بہترین ریکارڈ رکھتا ہے، آسٹریلیا کے فرنٹ لائن باؤلرز دستیاب نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا کو ہلکا حریف نہیں لیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، کل ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے اور اچھا ہدف دینے کی کوشش کر یں گے، ہینری کلاسن پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے، انکے میچ کھیلنے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

باووما کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں اوس اپنا کردار ادا کرےگی، آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں بتادیاکہ ان کے پاس میچ ونرز موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے چیمپیئنز ٹرافی میں فائنل کھیلنے کے امکانات موجود ہیں۔