دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا 200واں ون ڈے کیچ لے لیا۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی ٹیم 241 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔
میچ میں بھارتی کھلاڑیوں سے جہاں کیچز چھوٹے وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا 200واں ون ڈے کیچ مکمل کیا، جو کسی بھی بھارتی کھلاڑی کےلیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔
انہوں نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 16 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔