لاہور: (دنیا نیوز) کیوی کپتان مچل سینٹنر کہا ہے کہ ہمیں چیلنجز کا علم ہے لیکن لاہور میں کھیلنے کا تجربہ بھی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ہم لکی ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں، لاہور کی پچ ایک بار پھر اچھی ہے، ہم یہاں کھیلے ہوئے ہیں اور تیار ہیں۔
مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ کل ٹریول کے بعد پہنچے اور کھلاڑیوں نے ری کور کیا، ہمیں کل آنے والے چیلنجز کا علم ہے، ہمیں یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف پچ یہاں سے مختلف تھی، ہمارے پاس سپن آپشنز ہیں، یہاں پیسرز کو بھی مدد ملے گی، ہمیں پہلے تو فائنل میں پہنچنا ہے، آج سیمی فائنل کا رزلٹ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔