روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں بدترین ریکارڈ بنالیا

Published On 09 March,2025 09:06 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ایک روزہ کرکٹ میچ میں مسلسل 15 میچوں میں ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دبئی میں چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میچ میں روہت شرما میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ٹاس میں ناکام ہوئے اور سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ روہت شرما کے لیے مسلسل ٹاس ہارنے کا یہ ریکارڈ تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سمیت بھارت کو ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 15 میچوں میں ٹاس میں شکست ہوئی اور روہت شرما کی قیادت میں مسلسل 12 واں میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکے۔

روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کردیا تاہم یہ بدترین ریکارڈ ٹیم کے نام ہوگیا، بھارت کی ٹیم کے ساتھ ٹاس میں شکست کا آغاز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا مسلسل 12 میچوں میں ٹاس ہار گئے تھے، لارا اکتوبر 1998 سے مئی 1999 تک مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہار گئے تھے۔