دبئی: (دنیا نیوز) فیلڈنگ کمال، پھرتی بے مثال، فلائنگ مین گلین فلپس کے کیچز کی دھوم مچ گئی۔
کیوی آل راؤنڈر گلین فلپس نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کو حیران کردیا، گلین فلپس نے محمد رضوان، ویرات کوہلی اور شبمن گل کے مشکل ترین کیچ پکڑ کر سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
گلین فلپس کے پکڑے گئے کیچز کی وجہ سے کرکٹ شائقین ان کے دیوانے ہوگئے اور ہر طرف ان کے کیچز کی باتیں ہونے لگیں۔