آصف آفریدی انجرڈ، نیشنل ٹی20 کپ سے باہر

Published On 18 March,2025 09:30 am

لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی 20 کپ میں ٹریننگ کے دوران فاٹا ریجن کے کھلاڑی آصف آفریدی زخمی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آصف آفریدی کے ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ کھلاڑی کے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں آنکھ پہ گیند لگی ہے۔

میڈیکل رپورٹ سے آصف آفریدی کی آنکھ کے قریب کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے، انجری کے بعد وہ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے پلیئر آصف آفریدی کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے بھی باہر کا خدشہ پیدا ہو گیا، آصف آفریدی کی زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا اور فخر زمان نے انکی تیمارداری کی۔