لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین بلیوارڈ اور لبرٹی مارکیٹ چوک کو پی ایس ایل کی ٹیموں کے ناموں سے سجا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دیوہیکل پی ایس ایل ایکس بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، مین بلیوارڈ پر رنگ برنگی روشنیوں سے ماحول جگمگا رہا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد ان سجاوٹوں کے ساتھ تصویریں بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔