پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ

Published On 07 April,2025 03:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں بھی جرمانہ ہوا تھا، پاکستان ٹیم نے جرمانوں سے بھی سبق نہ سیکھا اور تیسرے میچ میں جرمانہ کروا بیٹھے۔

پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث آئی سی سی کی جانب سے سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔

یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دیکر کلین سوئپ کیا تھا جبکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی گرین شرٹس کو 4 ایک سے شکست دی تھی۔