جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

Published On 03 May,2025 08:33 pm

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کگیسو رباڈا کی شرکت خطرے میں پڑگئی ہے۔

کگیسو رباڈا نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا اعتراف کر لیا، انہوں نے کہا کہ میرے اقدام سے مداحوں کو مایوسی ہوئی، جس پر شرمندگی ہے۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے کہا کہ اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آؤں گا۔