لاہور:(دنیا نیوز) پی ایس ایل 10 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔
ایونٹ کا 23 واں میچ دونوں ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سلمان علی آغا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل نے کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 39رنز بنائے جبکہ کائل میئر 22، کولن منرو9 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا کوئی رنز نہ بنا سکے۔
اسی طرح اینڈریز گوش 8 ، حیدرعلی 10، نسیم شاہ ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوسن ہولڈ نے 14رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز 49 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
کوئٹہ کی جانب سے کائل جمیسن ، خرم شہزاد، ابرار احمد اور سعد شکیل نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں لیں۔
کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل نے 7 ، فن ایلن نے 20، رائیلی روسوو نے 27، مارک چیمپن2، نصیب اللہ خان7 ، فہیم اشرف6، کائل جیمسن نے3رنز بنانے۔
علاوہ ازیں محمد وسیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز64رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ، جوسن ہولڈر، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں لیں۔