مکمل فٹ ہو کر پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں: صائم ایوب

Published On 03 May,2025 09:28 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس لیے پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انٹرویو دیتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران ڈاکٹر کو کہہ دیا تھا،میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے بعد پاکستان جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش تھی، انجری کے بعد اکیلے رہ کر منفی سوچ کو دور رکھنے کے کوشش کرتا تھا، ناکامی کیرئیر کا اہم حصہ ہوتی ہے، ناکامیوں سے اپنے اندر کمی کو تلاش کرنے کاموقع ملتا ہے۔

پاکستانی اوپننگ بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا تھا کرکٹ کی اونچی سطح تک جاؤں گا، دیگر ٹیموں میں ناکامی اور کامیابی کے بعد کیا کرنا ہے سکھایا جاتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں کرکٹنگ ایجوکیشن کی کمی ہے، ناکامی سے محبت اور تعریف سے نفرت کرلیں۔