ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔
ڈھاکا سے جاری بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے بی سی بی نے نومبر 2027 تک کا معاہدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں جبکہ ابھی کو پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کیساتھ بطور بولنگ کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں۔