میرپور: (دنیا نیوز) بنگلادیش اے اور جنوبی افریقا اے کے درمیان ٹیسٹ میچ ریسلنگ میں تبدیل ہوگیا۔
ٹیسٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ایک دوسرے سے ہاتھا پائی ہوگئی، بنگلا دیشی بیٹر نے جنوبی افریقا کے بولر کو چھکا لگایا جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
جنوبی افریقی بولر نے پہلے بنگلا دیش کے بیٹر کو دھکا دیا اور پھر ہاتھا پائی شروع کر دی، ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کرایا۔