بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائیگا: بھارتی میڈیا

Published On 02 July,2025 11:21 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا اور رواں سال ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کم از کم 2 بار ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے، اس صورت میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہو گا جبکہ سپر فور کا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا جس کے لیے متحدہ عرب امارات کو وینیو کے طور پر رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، ایشیا کپ پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گی۔